پیر, نومبر 3, 2025
ہومLatestچینی وزیرِ دفاع کی ملائیشیا میں آسیان وزرائے دفاع اجلاس پلس میں...

چینی وزیرِ دفاع کی ملائیشیا میں آسیان وزرائے دفاع اجلاس پلس میں شرکت

کوالالمپور(شِنہوا) چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون نے 12ویں آسیان وزرائے دفاع اجلاس پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں چینی وزیردفاع ڈونگ جون نے کہا کہ اس سال اے ڈی ایم ایم-پلس  کی 15ویں سالگرہ ہے۔ جیسے جیسے خطے کے ممالک کی تقدیریں ایک دوسرے سے جڑتی جا رہی ہیں، امن کی خواہش اور ترقی کی کوششیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں جبکہ نئی خطرات اور مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور مسائل سے نمٹنے کے لئے چینی حل فراہم کرتا ہے اور یہ آسیان کے منشور اور جنوب مشرقی ایشیا میں دوستی و تعاون کے معاہدے کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ممالک کو امن اور تعاون کے اصل جذبے پر قائم رہنا چاہیے، اختلافات کو پس پشت ڈال کر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے، مشترکہ ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے اور امن کے ثمرات کو باہم بانٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان پڑوسی اور باہمی مفادات کے شراکت دار ہیں، جو خطے میں امن و سکون کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ چین آسیان کے مرکزی کردار کی حمایت کرتا ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی امن کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کم کرنے، کھلے تعاون کی سطح بڑھانے اور ایک مستحکم و قابل اعتماد قوت بننے کے لئے تیار ہے۔

ڈونگ نے مزید کہا کہ چین اے ڈی ایم ایم -پلس  کے تحت سلامتی تعاون میں اپنا حصہ جاری رکھے گا، چین-آسیان کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی تعلقات استوار کرے گا اور بین الاقوامی و علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کرے گا۔

چینی وزیردفاع ڈونگ جون نے جنوبی کوریا، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!