پیر, نومبر 3, 2025
ہومLatestآزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے،...

آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔

صحافیوں کیخلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر جاری بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ آزاد میڈیا کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے، پیپلز پارٹی آزادی اظہار کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس و موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!