اتوار, نومبر 2, 2025
ہومBusiness & Financeچین میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران سافٹ ویئر اور آئی...

چین میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران سافٹ ویئر اور آئی ٹی خدمات کی صنعت میں توسیع

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سافٹ ویئر اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی خدمات کی صنعت نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران اپنی آمدنی میں دوہرے ہندسوں کی نمو ریکارڈ کی ہے۔وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مطابق اس عرصے کے دوران سافٹ ویئر شعبے کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافے کے ساتھ 111.1 کھرب یوآن (تقریباً 15.7 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی منافع 8.7 فیصد بڑھ کر 14.4 کھرب یوآن رہا۔پہلے 9 ماہ میں اس شعبے کی برآمدات 45.94 ارب امریکی ڈالر تک پہنچیں جو گزشتہ سال کی نسبت 6.6 فیصد زیادہ ہیں۔اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی خدمات کے شعبے کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 14.3 فیصد بڑھی اور تقریباً 76.4 کھرب یوآن رہی جس نے اس صنعت کی مجموعی آمدنی میں 68.8 فیصد کا حصہ ڈالا۔خاص طور پر اسی عرصے میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 13.7 فیصد اضافے کے ساتھ 11.6 کھرب یوآن رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!