ہفتہ, نومبر 1, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومLatestدہشت گردی روکے بغیر پاک افغان تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں،...

دہشت گردی روکے بغیر پاک افغان تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں، امید ہے ثالث ہمارے مفادات کی دیکھ بھال کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی روکے بغیر پاک افغان تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں، امید ہے ثالث ہمارے مفادات کی دیکھ بھال کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرزمین سے در اندازی مکمل بند ہونی چاہئے، دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا جہاں ضرورت ہوئی طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرے ، کابل کو پاکستان میں امن کی ضامانت دینا ہوگی، کالعدم ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ،دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی روکے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں، امید ہے ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہورہی ہے ، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں ،سابق فاٹا کے لوگ جانتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے ، جہاں ضرورت ہو طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!