جمعہ, اکتوبر 31, 2025
ہومBusiness & Financeاکتوبر میں چین کا پیداواری پی ایم آئی 49 ریکارڈ

اکتوبر میں چین کا پیداواری پی ایم آئی 49 ریکارڈ

بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں چین کے پیداواری شعبے کے لئے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 49 ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

پی ایم آئی کی درجہ بندی کے مطابق 50 سے اوپر کی شرح معیشت میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے جبکہ 50 سے کم کی شرح کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے چیف شماریات دان ہو لی ہوئی کے مطابق اکتوبر میں مینوفیکچرنگ پیداوار کی سرگرمیاں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سست رہیں، جس کی وجہ قومی دن کی چھٹیوں سے قبل طلب میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پیچیدہ صورتحال تھی۔

اس سال قومی دن کی تعطیلات وسط خزاں تہوار کے ساتھ یکجا ہو گئیں جس سے چھٹیوں کا دورانیہ یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر تک بڑھ گیا تھا۔

پیداوار کا ذیلی اشاریہ 49.7 رہا، جو ستمبر کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس کم ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیداوار میں مزید سست روی آئی۔

طلب کے لحاظ سے نئے آرڈرز کا ذیلی اشاریہ اکتوبر میں 48.8 رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

سپلائرز کی ترسیل کے وقت کا ذیلی اشاریہ 50 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کم ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیداواری صنعت میں خام مال کے سپلائرز کی ترسیل کا وقت تقریباً گزشتہ ماہ جیسا ہی رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!