اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت 4دہشت گردوں کی ہلاکت قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذب قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عزمِ استحکام کے تحت جاری آپریشن پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے، پوری قوم ناسور کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔



