بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار نئی شہری ملازمتیں پیدا کرتے ہوئے 88 فیصد سالانہ ہدف حاصل کر لیا۔
وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے ترجمان کوئی پینگ چھینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ستمبر میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ کم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملک نے روزگار کے استحکام کے لئے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا ہے اور روزگار کی معاونت کے اقدامات کے نفاذ کو تیز کیا ہے۔
چین کا ہدف ہے کہ 2025 میں شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد تک رکھی جائے اور اس سال ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں پیدا کی جائیں۔



