بدھ, اکتوبر 29, 2025
ہومChinaچین میں پہلی 3سہ ماہیوں کے دوران 75 ہزار کلومیٹر طویل دیہی...

چین میں پہلی 3سہ ماہیوں کے دوران 75 ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر

ہانگ ژو(شِنہوا)چین میں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران 75 ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکیں تعمیر اور اپ گریڈ کی گئیں جو سالانہ ہدف کا 75.4 فیصد بنتی ہیں۔

یہ اعداد و شمار چین کے مشرقی صوبےژےجیانگ کے شہر چھو ژو میں دیہی سڑکوں کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں جاری کئے گئے جس میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

ان 9 مہینوں کے دوران دیہی سڑکوں میں مقررہ اثاثہ جات کی کل سرمایہ کاری 275.3 ارب یوآن (تقریباً 38.8 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق اس تقریب میں دیہاتوں، صنعتی اڈوں اور ثقافتی سیاحتی مقامات کے دورے شامل ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ معیاری سڑکوں کا جال کس طرح دیہی احیاء  کو آگے بڑھا رہا ہے اور اندرونی طلب کو فروغ دے رہا ہے۔

2024 کے آخر تک چین کی دیہی سڑکوں کا نیٹ ورک 46 لاکھ 40 ہزارکلومیٹر تک پہنچ چکا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!