میلبورن(شِنہوا)دنیا کی سب سے بڑی مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک سائنو پیک نے منگل کے روز آسٹریلیا میں اپنا پہلا ریٹیل پٹرول سٹیشن باضابطہ طور پر کھول دیا جو کمپنی کی بین الاقوامی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ سٹیشن میلبورن کے جنوب مشرق میں نیپئن ہائی وے پر فرینکسٹن میں واقع ہے۔
افتتاحی تقریب میں سائنو پیک آسٹریلیا کے جنرل منیجر یانگ بویو نے کہا کہ سائنو پیک کا مشن سادہ ہے، آسٹریلیا اور ان وسیع کمیونٹیز تک ماحول دوست اور پریمیم توانائی لانا جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔
یانگ نے مزید کہا کہ ہم اپنے عالمی وژن صاف توانائی اور بہتر زندگی کے ذریعے ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو ماحولیاتی اور اقتصادی دونوں طرح کے فوائد فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی آسٹریلیاکے عوام کے ساتھ اپنی طویل المدتی شراکت داری کو بھی مزید گہرا کرتے ہیں۔
فرینکسٹن شہر کے میئر کرسٹوفر بولم نے سائنو پیک کو افتتاح پر مبارکباد دی۔
بولم نے کہا کہ فرینکسٹن کو سائنوپیک کا استقبال کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے جو ایک عالمی کمپنی ہے اور ہمارے شہر میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، مقامی ملازمتیں پیدا کر رہی ہے اور ضروری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے اس سروس سٹیشن کو بھروسے اور شراکت داری کی علامت قرار دیا۔



