پیر, اکتوبر 27, 2025
ہومChinaچینی کسان جنگلات کے سبزہ زاروں سے معاشی فوائد کے متلاشی

چینی کسان جنگلات کے سبزہ زاروں سے معاشی فوائد کے متلاشی

چھانگ شا(شِنہوا)شنگھائی میں سرکاری ٹوبیکو کمپنی کے سیلز آفیسر کےعہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد یانگ پیرو نے اپنے آبائی علاقے ہوئی تونگ کاؤنٹی، جو چین کے وسطی صوبے ہونان کا ایک دور دراز علاقہ ہے، میں بانس کی کونپلوں کی پروسیسنگ کمپنی رجسٹر کروائی ہے۔

ہونان گرین لینڈ ہائی۔ٹیک ایگریکلچرل اینڈ فوریسٹری ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر یانگ نے کہا کہ مقامی حکومت نے بہت سی ترجیحی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جس نے مجھے واپس اپنے آبائی علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی قرضوں نے کمپنی کے سرمائے کو مضبوط بنایا ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے اور استحکام کی وجہ سے ہمیں بڑے گاہکوں کی طرف سے بہت سے آرڈرز ملے ہیں۔ اس وقت ہمارے آرڈرز کا حجم 2 لاکھ پیکجز یومیہ تک پہنچ گیا ہے۔

یانگ کی کمپنی، جو 2017 میں قائم ہوئی تھی،نے مقامی حکومت کی معاونت سے خام مال کو یقینی بنانے کے لئے مقامی کسانوں سے تقریباً 3300 ہیکٹرز بانس کے جنگل کا معاہدہ کیا ہے۔

ایک مقامی دیہاتی خاتون سونگ شیاؤ فینگ، جنہوں نے یانگ کی کمپنی کو بانس کےجنگل کی ایک ہیکٹر زمین لیز پر دے رکھی ہے، اب اس کمپنی کی پیداواری لائن میں کام کر رہی ہے اور ماہانہ 4 ہزار سے 4500 یوآن تنخواہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بانس کےجنگل سے سالانہ بمشکل ایک ہزار یوآن کما سکتی تھی۔لیکن اب میں سالانہ تقریباً 50 ہزار یوآن کما رہی ہوں جس میں 1050 یوآن زمین کی منتقلی کی فیس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملازمت کی وجہ سے میں پہاڑوں میں کام کرنے کی مشکلات جھیلنے کے بجائے اب  گھر میں اپنے بوڑھے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کر سکتی ہوں۔

یانگ کی کمپنی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر جنگ ژو کاؤنٹی موجود ہے، جو اپنی ویکس بیریز اور پوریا کوکوس کی وجہ سے مشہور ہے، یہ چینی روایتی ادویات میں شامل کی جانے والی ایک جزو ہے۔

مقامی افراد نے دریافت کیا ہے کہ ویکس بیری کے درختوں کے نیچے پوریا کوکوس اگانے سے زمین کو موثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، نباتات کے توازن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے اور زمینی کٹاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

 پوریا کوکوس مصنوعات کی مقامی پیداوار کنندہ جنگ ژو گو لنگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر وانگ شن ژی نے کہا کہ فصل کی کٹائی کے بعد پوریا کوکوس کا باقی ماندہ حصہ ویکس بیری کے درختوں کے لئے نامیاتی کھاد کا  کام کرتا ہے۔ ہم اب اس ماڈل کو 200 ہیکٹرز زمین پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوریا کوکوس کی ویکس بیری درختوں کے نیچے کاشت نہ صرف ایک اختراح ہے بلکہ اس سے اخراجات میں کمی اور پوری زمین کا استعمال ہوتا ہے اور مجموعی منافع میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

وانگ کی کمپنی کے قریب پوریا کوکوس کی ایک مصروف منڈی ہے۔ ہر صبح یہاں بہت سے خریدار اور فروخت کنندگان پوریا کوکوس کی خرید و فروخت کے لئے آتے ہیں۔

یہاں لین دین کا سالانہ حجم 80 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے جو ملک کے مجموعی حصے کا 70 فیصد سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!