ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومLatestوسائل جنگوں کے بجائے امن پر خرچ کئے جائیں، سربراہ اقوام متحدہ

وسائل جنگوں کے بجائے امن پر خرچ کئے جائیں، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ ایسے وسائل جو اکثر جنگوں پر خرچ کئے جاتے ہیں، ان کا رخ امن کی طرف موڑا جائے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے مستقبل کے متعلق سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہنوئی سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ مباحثہ اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

انہوں نے اپنی تقریر کا آغازسلامتی کونسل کی ایک کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ 1946  کےموسم بہار میں ووٹنگ سے قبل سلامتی کونسل کا پہلا بیلٹ بکس معائنے کے لئے کھولا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس بکس میں پہلے سے ہی کاغذ کا ایک ٹکڑا موجود تھا۔ جو بکس تیار کرنے والے نیو یارک کے مقامی کاریگر پاؤل انتونیو کا پیغام  تھا جس نے اس کاغذ پر دنیا بھر میں دیرپا امن کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔یہ خوبصورت تحریر مجھے اس بات کی یاددہانی کراتی ہے کہ سلامتی کونسل  کیوں وجود میں آئی، ان لوگوں کے لئے، ان مخلص اور  پرامید لوگوں کے لئے، جنہوں نے گزشتہ 8 دہائیوں کے دوران اس ادارے پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے تاکہ یہ انہیں جنگ کی تباہی سے بچاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس میز پر بیٹھنے کا اعزاز ایک ذمہ داری کے ساتھ ملتا ہے،جس میں سب پہلے ان لوگوں کے اعتماد کا احترام کیا جائے اور وہ وسائل جو اکثر جنگوں میں استعمال کئے جاتے ہیں، ان کا رخ ترقی اور امن کی طرف موڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کئی اہم مواقع پر سلامتی کونسل نے ان ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے، اس نے گزشتہ 8 دہائیوں کے دوران بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کی افراتفری کو روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل ایک نہایت اہم ادارہ اور بھلائی کے لئے طاقتور قوت ہے لیکن اسی کے ساتھ اس کی قانونی حیثیت نازک ہے۔ کئی مرتبہ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اس ادارے کے ارکان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے ان اصولوں کے خلاف کام کیا ہے جن پر ہم نے بطور خودمختار اقوام آزادانہ طور پر اتفاق کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات ناگزیر اور طویل عرصے سے ضروری ہیں تاکہ عالمی نظم و سلامتی برقرار رکھی جا سکے، جس میں  اس ادارے کی رکنیت میں توسیع بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!