ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومChinaشنگھائی بندرگاہ سے جنوری تا ستمبر 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی...

شنگھائی بندرگاہ سے جنوری تا ستمبر 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی برآمد

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی بندرگاہ سے سال 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 20 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے جبکہ چین کی گاڑیوں کی مجموعی برآمدات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہے۔

شہر کے پوڈونگ نیو ایریا کے وائی گاؤ چھیاؤ بندرگاہی علاقے نے مسلسل چار سالوں کے دوران ہر سال دس لاکھ سے زیادہ گاڑیوں  کی برآمدت کا انتظام کیا ہے۔ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق ہائی تونگ انٹر نیشنل آٹوموبائل ٹرمینل، جو چین کا گاڑیوں کی برآمدات کا سب سے بڑا ٹرمینل اور  گاڑیوں کی برآمدات اور درآمدات کی دنیا کی ایک بڑی رو۔رو ( رول آف /رول آن) سہولت ہے، کے ذریعے برآمدات 11 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.2 فیصد زیادہ اور ریکارڈ بلند سطح ہے۔ ان برآمدات میں 60 فیصد سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں تھیں۔ یہ ٹرمینل اس وقت 131 ممالک اور خطوں کی 289 بندرگاہوں تک روٹس چلا رہا ہے اور  یہاں سےروزانہ اوسطاً دو یا تین رو۔رو بحری جہاز چین کی تیار کردہ گاڑیاں بین الاقوامی منڈیوں میں لے کر جاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!