ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومChinaشنگھائی ڈزنی لینڈ میں 2024 کے دوران ایک کروڑ 47 لاکھ سیاحوں...

شنگھائی ڈزنی لینڈ میں 2024 کے دوران ایک کروڑ 47 لاکھ سیاحوں کی آمد

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی ڈزنی لینڈ میں 2024 کے دوران ایک کروڑ 47 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے اس نے دنیا کے سب سے زیادہ دورہ کئے جانے والے تفریحی پارکوں میں اپنی 5 ویں پوزیشن برقرار رکھی۔

امریکہ میں قائم غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم "تھیمڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن” کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شنگھائی ڈزنی لینڈ دنیا کے سرفہرست 10 تفریحی پارکوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا پارک رہا جس کی سیاحتی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ پارک چین کا سب سے مقبول اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا تفریحی مقام بھی رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا-بحرالکاہل کے تفریحی پارکوں کی مارکیٹ نے 2024 میں 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی برقرار رکھی جس میں بنیادی کردار چین کا رہا۔ شنگھائی ڈزنی لینڈ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا پارک رہا۔ یونیورسل بیجنگ ریزارٹ اور شنگھائی ہائی چھانگ اوشن پارک جیسے دیگر چینی تفریحی پارکوں کا کردار بھی قابل ذکر رہا۔

شنگھائی ڈزنی ریزارٹ، جو جون 2016 میں کھولا گیا تھا اور شنگھائی ڈزنی لینڈ کا حصہ ہے، میں توسیعی منصوبے اس وقت پوری رفتار سے جاری ہیں۔ ان منصوبوں میں سپائیڈر مین تھیم پر مبنی ایک نئے لینڈ کی تعمیر، تیسرا تھیمڈ ڈزنی ہوٹل اور ’سورنگ اوور دی ہورائزن‘ تفریحی سہولت کی گنجائش میں اضافہ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!