ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومBusiness & Financeچین نے تائیوان کی بحالی کی یاد میں دن منانے کی توثیق...

چین نے تائیوان کی بحالی کی یاد میں دن منانے کی توثیق کر دی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی مقننہ نے ووٹ کے ذریعے 25 اکتوبر کو تائیوان کی بحالی کے یادگاری دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 5 روزہ اجلاس، جس کا آغاز جمعہ کو ہوا، میں منظور کئے گئے اس فیصلے کے مطابق اس دن مختلف انداز میں یادگاری سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

1895 میں چھنگ حکومت کو جاپان کے خلاف جنگ میں شکست کے بعد تائیوان اور پینگ ہو جزائر کو جاپان کے حوالے کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

1945 میں تائیوان سمیت چین میں رہنے والے ہم وطنوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی جس کے نتیجے میں تائیوان کو مادر وطن میں بحال کیا گیا۔

اس فیصلے کے مطابق تائیوان کی بحالی مزاحمتی جنگ کے اہم نتائج میں سے ایک ہے اور یہ چینی حکومت کی تائیوان پر خودمختاری کے قیام کا مضبوط ثبوت ہے۔

یہ تاریخی حقیقت اور قانونی تسلسل کا اہم حصہ ہے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے اور یہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے ہم وطنوں کے لئے مشترکہ فخر اور قومی یادگار بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!