اتوار, اکتوبر 26, 2025
ہومLatestچین میں شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ کی تیاری

چین میں شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ کی تیاری

جیوچھوان(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر لانچ کیا جائے گا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق خلائی جہاز اور لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے مجموعے کو لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

لانچ سائٹ پر تمام سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں جبکہ لانچ سے پہلے کے مختلف عملی معائنے اور مشترکہ ٹیسٹ منصوبہ بندی کے مطابق کئے جائیں گے۔

جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے مطابق خلائی جہاز اور کیریئر راکٹ کے مجموعے کو لانچ ایریا میں منتقل کرنے کے بعد سنٹر اب راکٹ اور خلائی جہاز دونوں کی عملی جانچ کرے گا اور ساتھ ہی پورے نظام کی لانچ ڈرلز اور مشترکہ مشقیں بھی منعقد کرے گا۔ اس کے بعد سنٹر راکٹ میں ایندھن بھرنے کے مرحلے کو مکمل کرے گا اور طے شدہ پروگرام کے مطابق لانچ مشن کو انجام دے گا۔

جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر اس وقت چین کا واحد لانچ سائٹ ہے جو انسان بردار خلائی مشنوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اب تک شین ژو سیریز کے تمام خلائی جہاز اسی سنٹر سے لانچ کئے گئے ہیں۔

لانچ سنٹر میں آنے والے مشن کے تمام نظام فی الحال اچھی حالت میں ہیں۔

لانچ سنٹر کے مطابق موسمیاتی، ہنگامی امداد، فائر کنٹرول، طبی اور دیگر معاونتی محکموں نے مشقوں کے متعدد ادوار مکمل کر لئے ہیں تاکہ شین ژو-21 مشن کے لئے بروقت، قابل اعتماد اور جامع مدد فراہم کرنے کے لئے تیار رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!