ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومEnertainmentبھارت کے نامور اداکار ستیش شاہ چل بسے

بھارت کے نامور اداکار ستیش شاہ چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ستیش شاہ کا انتقال ممبئی کے مقامی اسپتال میں ہوا اور وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ستیش شاہ کی آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

لیجنڈری اداکار نے فلمی کیرئیر کا آغاز1970 میں کیا اور کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم جانے بھی دو یارو سے شہرت کمائی اور پھر کئی کردار ان کی پہچان بن گئے۔

ستیش شاہ نے ان چند اداکاروں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کی اور وہاں بھی ہٹ ڈرامے دیے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’یہ جو ہے زندگی‘کی  55 اقساط میں 55 مختلف کردار ادا کیے تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!