تھائی لینڈ کی اسٹائل آئیکون اور سابقہ ملکہ مدر سری کِٹ 93 برس کی عمر میں چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل کا کہنا ہے کہ موجودہ بادشاہ مہا واجرالونگ کورن کی والدہ و سابقہ ملکہ سری کِٹ کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا ہے۔
شاہی محل کے مطابق ملکہ سریکِٹ 17 اکتوبر سے بلڈ انفیکشن کے باعث زیرِ علاج تھیں اور گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔
بادشاہ مہا واجرالونگ کورن نے اپنی والدہ کے انتقال پر ایک سالہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سابقہ ملکہ کی شادی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بادشاہ بھومی بول سے ہوئی تھی۔ شاہ بھومی بول 7 دہائیوں تک تخت نشین رہنے کے بعد 2016 میں وفات پاگئے تھے۔



