اتوار, اکتوبر 26, 2025
ہومLatestامریکا نے کولمبیا کے صدر پر ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں...

امریکا نے کولمبیا کے صدر پر ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کردیا

امریکا نے کولمبیا کے صدر پر ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے الزام لگایا ہے کہ کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کی حکومت آنے کے بعد ملک میں کوکین کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے امریکا میں کوکین کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کولمبیا کے صدر نے اپنے ملک میں منشیات کے دھندے میں ملوث مافیاز کو پنپنے کا موقع دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے لیے سخت قدم اٹھا کر یہ واضح کردیا کہ امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ اب نہیں چلے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!