ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومChinaچینی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 2026 سے 2030 تک کے لئے...

چینی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 2026 سے 2030 تک کے لئے اختراعی منصوبے پیش کر دیئے

 بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ین حہ جون نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ برائے اقتصادی و سماجی ترقی کی تشکیل کے لئے جاری کردہ سفارشات میں 2026 سے 2030 تک کے لئے سائنسی و تکنیکی جدت سے متعلق چار نکاتی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

ین نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد اعلیٰ سطح پر سائنسی و تکنیکی خودانحصاری کو تیز کرنا اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کی رہنمائی کرنا ہے۔

ان اقدامات میں بنیادی اختراعات اور کلیدی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کو مضبوط بنانا، سائنسی و صنعتی جدت کے درمیان گہرے انضمام کو فروغ دینا، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ہنرمند افرادی قوت کی ہم آہنگ ترقی کو آگے بڑھانا اور ڈیجیٹل چائنہ کے منصوبے کی تعمیر کو مزید تقویت دینا شامل ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا مکمل اجلاس پیر سے جمعرات تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے معاشی و سماجی ترقی کے لئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا اور انہیں منظور کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!