ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرلی۔
امریکی کلب انٹر میامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت میسی مزید تین برس تک انٹر میامی کے لیے کھیلیں گے۔
کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی کا تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔
میسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انٹر میامی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے پر خوش ہیں اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ میسی 2023 میں پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ کرانٹرمیامی میں شامل ہوئے تھے۔



