Saturday, October 25, 2025
ہومEnertainmentامر خان کی دیوالی لک، سوشل میڈیا سارفین کی شدید تنقید

امر خان کی دیوالی لک، سوشل میڈیا سارفین کی شدید تنقید

لاہور: سوشل میڈیا سارفین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان کی دیوالی لک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو ساتھیوں سے اظہار محبت کے لیے ہندوں کا تہوار منانا غلط ہے تاہم غیر اخلاقی اور بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، اداکارہ امر خان سمیت دیگر فنکاروں نے ہندو مذہب کی پیروی کرتے ہوئے ماتھے پر بندی لگائی، اداکاراوں نے ساڑھی زیب تن کی اور اپنے ساتھی ہندو فنکاروں کے ساتھ اظہار محبت اور یکجہتی کیا۔

امر خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے صارفین کی توجہ حاصل کی تو بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی غیر مناسب بیک لیس بلاز کے ہمراہ زیب تن کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!