Saturday, October 25, 2025
ہومLatestاقوام متحدہ میں چینی مندوب کا غزہ میں دیرپا جنگ بندی پر...

اقوام متحدہ میں چینی مندوب کا غزہ میں دیرپا جنگ بندی پر زور

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عام بحث کے دوران کہا کہ موجودہ جنگ بندی کو ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کی بنیاد بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک طور پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

فو کانگ نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر مکمل طور پر عمل کریں، حقیقی معنوں میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لئے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ غزہ دوبارہ امن اور استحکام حاصل کرے۔

فو کانگ نے کہا کہ اگرچہ انسانی ہمدردی کی امداد جزوی طور پر بحال ہوئی ہے لیکن بہت سی رکاوٹیں اب بھی باقی ہیں اور فوری امدادی ضروریات اب تک پوری نہیں ہو سکیں۔ فو نے کہا کہ اسرائیل کو ایک قابض طاقت کے طور پر بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، تمام سرحدی راستے کھولنے چاہئیں، غزہ میں انسانی امداد کی بڑی مقدار میں فراہمی اور اس کی محفوظ و منظم تقسیم کو یقینی بنانا چاہیے اور امدادی اداروں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

فو کانگ نے کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا وطن ہے، بین الاقوامی سیاست میں سودے بازی کا ہتھیار نہیں۔ غزہ کے مستقبل سے متعلق کسی بھی انتظام کو “فلسطینیوں کے زیر انتظام فلسطین” کے اصول پر مبنی ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال کی بے تحاشا بمباری کے بعد غزہ تباہ و برباد ہو چکا ہے، اس لئے وہاں دوبارہ تعمیر اور روزگار کی بحالی کا عمل فوری طور پر شروع کرنا ناگزیر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!