Friday, October 24, 2025
ہومLatestچینی فلاحی تنظیم کی طرف سے سری لنکا کے 53 طلبہ کو...

چینی فلاحی تنظیم کی طرف سے سری لنکا کے 53 طلبہ کو تعلیمی وظائف

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایک مقامی سکول کے 53 ضرورت مند طلبہ کو چین کی فلاحی تنظیم ایمیٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیمی وظائف سے نوازا گیا۔یہ تقریب مہندو روڈ سنہالا سکول میں منعقد ہوئی، جہاں یہ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ہر طالب علم کو ایک پیکیج دیا گیا جس میں سکول کا ضروری سامان، گھریلو استعمال کی اشیاء اور 24 ہزار 900 سری لنکن روپے (تقریباً 82.09 امریکی ڈالر) کی تعلیمی امداد شامل تھی۔ یہ وظائف سری لنکا چائنہ سوسائٹی کے ذریعے تقسیم کئے گئے، جس کے صدر جینتھ ڈی سلوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے اساتذہ کی نمائندہ لیلان جانی چندرا سیکارا نے چینی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ امداد طلبہ کے لئے “اندھیرے میں روشنی” کے مترادف ہے۔ انہوں نے سکول کے ان منصوبوں کا بھی ذکر کیا جن کا مقصد طلبہ کے تعلیمی حالات کو بہتر بنانا ہے۔سری لنکا میں چینی ثقافتی مرکز کے سربراہ نی لی شینگ نے کہا کہ تعلیم بنیادی حق ہونے کے ساتھ ساتھ فرد اور معاشرے کی ترقی کی محرک قوت بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وظائف چین اور سری لنکا کے عوام کے درمیان گہری دوستی اور باہمی تعاون کے عکاس ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ امداد طلبہ کو نئی تحریک دے گی۔2021 سے ایمیٹی فاؤنڈیشن ضرورت مند سری لنکن طلبہ کو تعلیمی وظائف کی صورت میں امداد فراہم کر رہی ہے اور اب تک ایک ہزار طلبہ کو تعلیمی وظائف دیئے جا چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!