بدھ, اکتوبر 22, 2025
ہومChinaہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر 7 سال میں 9 کروڑ 30 لاکھ سے...

ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر 7 سال میں 9 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مسافر دورے ریکارڈ

گوانگ ژو(شِنہوا)2018 کو ٹریفک کے لئے کھولے جانے سے اب تک ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کے ژوہائی بندرگاہ کے ذریعے 9 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار سے زائد اندرون و بیرون ملک مسافر دورے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

پل کے بارڈر انسپکشن سٹیشن کے مطابق 2019 میں ایک کروڑ 28 لاکھ 80 ہزار مسافر دوروں اور 8 لاکھ 60 ہزار گاڑیوں کی آمد و رفت  کو سنبھالا گیا۔ یہ تعداد 2024 میں بڑھ کر بالترتیب 2 کروڑ 70 لاکھ اور 55 لاکھ 50 ہزار ہو گئی  اور رواں سال اب تک یہ اعداد و شمار 2 کروڑ 51 لاکھ اور 54 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 17 اور 25 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

انسپکشن سٹیشن کے سربراہ چھن فاچھیو نے کہا کہ پورٹ پر مسافروں اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں مسلسل اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ 2025 میں مجموعی مسافر دوروں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی جبکہ گاڑیوں کی مجموعی آمد و رفت 60 لاکھ سے زائد ہو جائے گی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ اور ژوہائی شہر کو آپس میں ملانے والا یہ 55 کلومیٹر طویل پل دنیا کی سب سے طویل پل-اور-سرنگ سمندری گزرگاہ ہے۔

چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ اور مکاؤ تک انفرادی سفر کی توسیع نے پل کے ذریعے سیاحت میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ انسپکشن سٹیشن کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک سٹیشن نےچینی مین لینڈ سے آنے والے ایک کروڑ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کو سنبھالا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے، ان میں سے 46 لاکھ سیاحوں کے پاس سیاحتی ویزا تھا۔

اس پل نے ہانگ کانگ سے ژوہائی اور مکاؤ تک گاڑی کے ذریعے سفر کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے تقریباً 45 منٹ کر دیا ہے۔ سال 2023 میں ژوہائی بندرگاہ پر یومیہ اوسطاً 9 ہزار گاڑیاں دیکھی گئیں جو اب بڑھ کر 18 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!