بدھ, اکتوبر 22, 2025
ہومBusiness & Financeایئر بس نے چین میں نئے پیداواری مرکز کا آغاز کر دیا

ایئر بس نے چین میں نئے پیداواری مرکز کا آغاز کر دیا

تیانجن(شِنہوا)ایئربس نے چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں اے 320 فیملی کے طیاروں کے لئے اپنی جدید ترین فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) کا افتتاح کردیا جو چین اور ایشیا میں اس نوعیت کی دوسری لائن ہے۔

یہ نئی سہولت چین میں اے 320 فیملی کی فائنل اسمبلی کی گنجائش کو دوگنا کر دے گی جو ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سول ایوی ایشن مارکیٹ، مضبوط سپلائی چین اور سازگار کاروباری ماحول پر ایئربس کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

ایئربس کے سی ای او گوئی لام فاؤری نے بتایا کہ اس ایف اے ایل کے ذریعے اے 320 طیاروں کو بڑے حصوں، جیسے باڈی کے سیکشنز اور پروں سے جوڑ کر تیار کیا جائے گا، پھر ان پر رنگ کیا جائے گا، ٹیسٹ کئے جائیں گے اور آخر میں انہیں چین سمیت دیگر ممالک کے گاہکوں کے حوالے کیا جائے گا۔

پہلا طیارہ بنانے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

فاؤری نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے عالمی پیداواری نظام میں تیانجن کی دوسری لائن کے اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں 2027 تک ہر ماہ 75 اے 320 فیملی طیاروں کی اسمبلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری لچک اور گنجائش فراہم کرے گی۔

اب تک ایئربس کا اے 320 پروڈکشن نیٹ ورک 10 فائنل اسمبلی لائنز تک پھیل چکا ہے جن میں 4 جرمنی میں، 2 فرانس میں، 2 امریکہ میں اور 2 چین میں ہیں۔ تیانجن میں اسمبلی کی گنجائش کمپنی کی عالمی پیداوار میں 20 فیصد حصہ ڈالے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!