بدھ, اکتوبر 22, 2025
ہومLatestیوکے ایتھلیٹکس کا آٹھ سال بعد پہلی بار منافع کا اعلان

یوکے ایتھلیٹکس کا آٹھ سال بعد پہلی بار منافع کا اعلان

لندن: انگلینڈ کی قومی اتھلیٹکس تنظیم یو کے ایتھلیٹکس نے آٹھ سال کے بعد پہلی بار منافع کا اعلان کر دیا۔

دو سال قبل دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ادارے نے 2024 میں 107,588 پانڈ کا منافع حاصل کیا ہے۔ سال 2023 میں ادارہ 37 لاکھ پائونڈز کا ریکارڈ خسارہ دکھا چکا تھا، جس کے بعد تنظیم یو کے ایتھلیٹکس نے سخت مالی اقدامات اور اندرونی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا۔

ان اصلاحات میں ملازمین کی تعداد 72 سے کم کر کے 62 تک لانا، اور کچھ سپورٹ پروگرامز کو محدود کرنا شامل تھا۔

یو کے ایتھلیٹکس نے لندن میراتھن اور گریٹ نارتھ رن کے منتظمین کے ساتھ ایک انقلابی معاہدہ بھی کیا ہے، جس نے مالی بحران سے نکلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!