بدھ, اکتوبر 22, 2025
ہومLatestہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا، بارسلونا اور ویلریال کے درمیان میچ میامی...

ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا، بارسلونا اور ویلریال کے درمیان میچ میامی میں کرانے کا منصوبہ منسوخ

بارسلونا: ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا نے سپین میں پیدا ہونے والی عدم یقینی کی صورتحال کے باعث دسمبر میں دفاعی چیمپئن بارسلونا اور ویلریال کے درمیان ہونے والا میچ امریکا کے شہر میامی میں کرانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔

ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تاریخی موقع ضائع ہونے پر ہمیں افسوس ہے، جو ہسپانوی فٹبال کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے اہم تھا۔

اب یہ میچ ویلریال کے سٹیڈیو دے لا سیرامیکا میں معمول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کلب نے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا میں شائقین کے لیے افسوسناک ہے جو یہ میچ براہ راست دیکھنے کے منتظر تھے۔

دوسری جانب ویلریال کے کوچ مارسے لِینو نے میچ کے دوران منسوخی کا اعلان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلب اور شائقین کے ساتھ مذاق ہے۔

اس منصوبے کی مخالفت ہسپانوی فٹبالرز ایسوسی ایشن (اے ایف ای )، ریال میڈرڈ اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی کی۔

واضح رہے بارسلونا اور ویلریال کی ٹیموں کے درمیان ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کا میچ 20 دسمبر کو ہارڈ راک سٹیڈیم، میامی میں ہونا تھا، جو یورپی لیگ کا پہلا آفیشل میچ بیرون ملک کھیلا جاتا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!