منگل, اکتوبر 21, 2025
ہومLatestبال روم کی تعمیرکے لئے وائٹ ہاؤس کے کچھ مشرقی حصے کو...

بال روم کی تعمیرکے لئے وائٹ ہاؤس کے کچھ مشرقی حصے کو گرانے کا کام شروع

واشنگٹن(شِنہوا)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر بال روم کی تعمیر کے لئے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے کچھ مشرقی حصے کو گرانے کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتےہوئےخوشی محسوس ہو رہی ہے کہ نئے، بڑے اور خوبصورت بال روم کی تعمیر کے لئے وائٹ ہاؤس کے احاطے میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 150 سال سے زیادہ عرصےسے ہر امریکی صدر کا یہ خواب رہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک ایسا بال روم ہونا چاہیے جہاں بڑی تقریبات اور دوسرے ممالک کے سربراہان کے دوروں وغیرہ کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کی جاسکے۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں وہ پہلا امریکی صدر ہوں جس نے بالآخر اس انتہائی ضروری منصوبے پر کام شروع کروایا ہے۔

امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس تعمیر سے وائٹ ہاؤس کی موجودہ عمارت میں دخل اندازی نہیں ہو گی۔منصوبے کا تخمینہ 25 کروڑ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کو ڈیموکریٹس نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ کی ترجیحات حکومت چلانے کے بجائے وائٹ ہاؤس کو مسمار کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدارتی محل کا مشرقی ونگ 1902 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی متعدد مرتبہ تزئین و آرائش اور تبدیلیاں کی گئیں جبکہ اس کی دوسری منزل 1942 میں تعمیر کی گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!