بدھ, اکتوبر 22, 2025
ہومLatestبھارت کو ایشیا کپ ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی، اے...

بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ بھارت کو اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا جس میں ایشیاکپ کی ٹرافی سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایشیاکپ کی ٹرافی دبئی آکر لینا ہوگی، محسن نقوی نے واضح کیا کہ اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں آکر مجھ سے لے لیں، یا پھر تقریب منعقد کرکے اے سی سی صدر سے وصول کرلیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو ایشیا کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے 30 ستمبر کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آگئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے ہی انکار کردیا تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!