منگل, اکتوبر 21, 2025
ہومEnertainmentفلم کھل نائیک میں سنجے دت کا انتخاب اس کی آنکھوں کی...

فلم کھل نائیک میں سنجے دت کا انتخاب اس کی آنکھوں کی وجہ سے کیا، ڈائریکٹر سبھاش گھئی

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم کھل نائیک کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے کہا ہے کہ اس فلم میں سنجے دت کا انتخاب اس کی آنکھوں کی وجہ سے کیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ کردار بنا ہی ان کے لیے تھا، کئی اداکار اس کردار کو نبھانا چاہتے تھے مگر میں ان کو ٹرخاتا رہا، باقی لوگ تو اپنی جگہ خود سنجے دت بھی یہ سوال پوچھتے رہے ہیں کہ انہیں ہی کیوں اس کردار کے لیے چنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنجے کو بتایا کہ اس انتخاب کی وجہ ان کی آنکھیں تھیں۔

اس کی آنکھوں میں ایک بھولپن اور بچپنہ تھا اور اگلے لمحوں میں اس نے ایسا شخص بننا تھا جو غصے سے بھرا ہوا تھا وہ ایک بیٹا بھی تھا ایک ولن بھی۔

یاد رہے بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم کھل نائیک کو اگرچہ 32 سال سے زیادہ بیت چکے ہیں مگر شائقین آج بھی اس کو یاد رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس کو کلٹ مووی بھی قرار دیا جاتا ہے۔

گانوں سے لے کر ڈائیلاگز، منظر نگاری، ایکٹنگ اور ایکشن سمیت اس فل کی ہر چیز سپرہٹ رہی۔اس کردار کو سنجے دت کے یادگار ترین کرداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!