پیر, اکتوبر 20, 2025
ہومChinaچینی سٹیٹ کونسلر کا خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے کوششیں...

چینی سٹیٹ کونسلر کا خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چینی سٹیٹ کونسلر شین یی چھن نے ملک بھر کی خواتین فیڈریشنز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور خواتین کے امور کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

آل چائنہ ویمنز فیڈریشن کی صدر شین نے ایک ویڈیو اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں پیر سے منگل تک منعقد ہونے والے خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس نے دنیا بھر میں خواتین کے امور کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نئے سنگ میل کا تعین کیا ہے۔

شین نے پورے چین میں خواتین کی فیڈریشنز پر زور دیا کہ وہ خواتین کی جامع ترقی  کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کریں۔ ان کی اعلیٰ معیار کی شراکت داری کی حمایت کے لئے پلیٹ فارمز قائم کریں۔ نظم و نسق کو بہتر بنا کر ان کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں۔

شین نے مزید کہا کہ خواتین کی ترقی کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!