اتوار, اکتوبر 19, 2025
ہومLatestاسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کے فروغ کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے افغانستان وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کا واحد زمینی راستہ ہے، جس کے ذریعے پاک افغان تجارت سے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر تعلقات پورے خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدے کے بعد اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوگی، سرحدیں تجارت کے لیے کھولی جائیں گی اور مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تحفظات کو باہمی اعتماد اور تعاون سے حل کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ تعلقات مذاکرات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!