آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے اوورز کم کردیے گئے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
میچ دوبارہ شروع ہونے سے قبل امپائرز نے میچ کو 46 اوورز تک محدود کردیا ہے۔