ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے قدیم آبی قصبے ووژین میں 12 ویں ووژین تھیٹر فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس میں تھیٹر کے لاکھوں شائقین شریک ہو رہے ہیں۔
اس سال کا میلہ ’’سورلنگ اپ‘‘ کے عنوان سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں 10 ممالک اور خطوں سے 25 خصوصی ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں جبکہ نئے تھیٹر فنکاروں کے مقابلے میں 18 ڈرامے شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مکالمے، ورکشاپس، ریڈنگ سیشنز اور آؤٹ ڈور کارنیوالز بھی میلے کا حصہ ہیں۔
جرمن تھیٹر ڈیوشس شاؤسپیل ہاس ہیمبرگ اور یونانی اساطیر کی 5 کہانیوں پر مبنی تھیٹر ڈرامے ’’اینتھروپولس-میراتھن‘‘نے خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔ اس ڈرامے نے مشرق و مغرب کے درمیان تھیٹر ثقافت کے گہرے تبادلوں کو مزید فروغ دیا ہے۔
فیسٹیول کے بانی اراکین میں سے ایک چھن شیانگ ہونگ نے کہا کہ ووژین تھیٹر فیسٹول نے 2013 میں آغاز کے بعد سے بین الاقوامی تنوع اور شمولیت کے وژن کو اپنایا ہے اور نوجوان فنکاروں کی تربیت کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔
