راولپنڈی: عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 19 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جمعہ کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے 26 نومبراحتجاج مقدمات پر سماعت کی۔ دوران سماعت علیمہ خان حاضر نہ ہوئی جس کے باعث گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ علیمہ خان کی ضمانت منسوخ ، ضمانتی مچلکہ کی رقم ضبط کرلی جائے؟، مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ صادق آباد پولیس کو انہیں گرفتار کر کے 19اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



