لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلق ختم ہو گیا تاہم دونوں دوست بن کر رہیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے ذاتی تعلقات میں علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جہاں دونوں ایک ساتھ کام کریں گے، پیشہ ورانہ سطح پر ان کا تعاون جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں، جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔



