بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومChinaچین نے شمالی میانمار کے بڑے جرائم پیشہ گروپوں کےخلاف قانونی کارروائی...

چین نے شمالی میانمار کے بڑے جرائم پیشہ گروپوں کےخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت عوامی سلامتی (ایم پی ایس) نے کہا ہے کہ چین نے اپنے شہریوں کو ٹیلی کام دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کا نشانہ بنانے والے شمالی میانمار  میں سرگرم 2 جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف حال ہی میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور میانمار کی پولیس نےمشترکہ قانون نافذ کرنے والے تعاون کے ذریعے دھوکہ دہی کے شبے میں57 ہزار سےزیادہ چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ میانمار کے علاقے کوکانگ میں سرگرم تمام 4 بڑے جرائم پیشہ گروپوں کےمتعلق  مقدمات عدالتی کارروائی کے عمل میں داخل ہو گئے ہیں۔

چین کے عوامی سلامتی کے حکام کے مطابق وی خاندان کی زیر سرپرستی چلنے والے جرائم پیشہ گروہ نےمجرمانہ سرگرمیوں، جن میں ٹیلی کام دھوکہ دہی، آن لائن جوا، منظم جسم فروشی اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہیں، کے لئے 2009 سے لے کر اب تک کو کانگ میں 31 کمپاؤنڈ تعمیر کئے۔ اس گروہ نے طویل عرصے  سے ان کمپاؤنڈ پر بزور اسلحہ قبضہ  کر رکھا تھا، گروہ نے ٹیلی کام دھوکہ دہی کے اپنے ہی نچلے درجے کےعملے پر تشدد، مارپیٹ اور بعض صورتوں میں انہیں قتل کرنے کی بھی اجازت دے رکھی تھی۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کوکانگ کے ایک اور جرائم پیشہ گروہ، جس کی قیادت لیو خاندان کر رہا ہے، نے اس علاقے میں ٹیلی کام دھوکہ دہی کے 28 کمپاؤنڈ قائم کئے ہیں، جن میں مسلح  افراد کو تعینات کیا  تاکہ تشدد کے ذریعے ان علاقوں کو خوفزدہ اور کنٹرول کیا جا سکے اور ٹیلی کام و آن لائن دھوکہ دہی، دہشت گردی اور غیر قانونی حراست جیسے جرائم کئے جا سکیں۔

اس سال 22 ستمبر کو  ایک عدالت نے بائی خاندان کے  جرائم پیشہ گروہ کے 21 ارکان پر 10 سے زائد الزامات میں مقدمہ چلایا، جن کے خلاف فراڈ اور جوا سے حاصل ہونے والے 20 ارب یوآن سے زائد غیر قانونی فنڈز کا الزام بھی شامل تھا۔ 29 ستمبر کوشمالی میانمار میں مقیم منگ خاندان کے  گروہ کے 11 ارکان کو متعدد جرائم میں موت کی سزا سنائی گئی۔

ایم پی ایس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چینی پولیس سرحد پار ٹیلی کام دھوکہ دہی کے خلاف سخت موقف برقرار رکھے گی، بین الاقوامی قانون کے نفاذ اور عدالتی تعاون کو مضبوط کرے گی اور بیرون ملک دھوکہ دہی کے مراکز کو فیصلہ کن انداز میں ختم کرکےعوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!