جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومLatestفیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائنگ راونڈ، جمیکا نے برمودا کو 4-0سے شکست...

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائنگ راونڈ، جمیکا نے برمودا کو 4-0سے شکست دیدی

میامی: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راونڈ کنکاکیف زون گروپ بی کے ایک میچ میں جمیکا نے برمودا کو 4-0گول سے شکست دیدی۔

آزادی پارک، سبینا پارک، جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں جمیکا اور برمودا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں جمیکا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برمودا کی ٹیم کو باآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔

ڈینٹ لیوروک، بوبی ڈی کورڈووا ریڈ، شمر نکلسن اور ڈوجوان رچرڈز نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم جمیکا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی جمیکا کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ رانڈ گروپ بی میں سب سے زیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!