لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کر برتری حاصل کر لی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔
رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کرکے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد رائن ریکلٹن (45) بھی پویلین لوٹ گئے۔
ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آوٹ کروا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آوٹ کیا جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو اپنا شکار بنایا جبکہ آخری کھلاڑی کو بھی شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔
دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہساجد علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آوٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی۔
پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔
کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آوٹ ہوئے تھے۔
پاکستانی سکواڈ میںشان مسعود(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم میںٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرم(کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔