لان ژو(شِنہوا)شہر اپنی انمول ثقافتی ورثے کو جدید ترقی کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ اس سوال پر 10 ممالک کے میئرز، سفارت کار اور سکالرز سوچ و بیچار پر مبنی تبادلہ خیال کے لئے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں واقع قدیم شاہراہ ریشم کے مرکز دون ہوانگ میں جمع ہوئے ہیں۔
دون ہوانگ میں منعقدہ گلوبل میئرز ڈائیلاگ کا موضوع "تہذیبوں کا سنگم، ہم آہنگی میں گونج” تھا اور اس نے دنیا بھر کے شہروں کے لئے ثقافتی شہروں کے نظم ونسق میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
تیز رفتار عالمی شہری ترقی کے پس منظر میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ کو محفوظ رکھنے اور ترقی کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنا ایک مشترکہ اور اہم چیلنج ہے۔
گانسو صوبے کے ایک سینئر عہدیدار یو چھنگ ہوئی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر تہذیب کے حامل ،اختراع کے انجن ،لوگوں کی خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے اہم جگہیں اور تہذیبی مکالمے میں سب سے زیادہ متحرک وجود ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ چین قدیم اور جدید کے درمیان ہم آہنگی حاصل کرنے کے لئے تاریخی خصوصیات کے سخت تحفظ کو شہری منصوبہ بندی میں کس طرح شامل کر رہا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ڈائیلاگ ممالک کو ثقافتی شہری نظم ونسق، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں سے متعلق عصری مسائل کے نئے حل تلاش کرنے میں مدد دے گا اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
میزبان شہر دون ہوانگ جو ایک زندہ عجائب گھر ہے اور جہاں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے 3 مقامات موجود ہیں، توازن کی بہترین مثال پیش کرتا ہے۔ دون ہوانگ کے میئر ژو جیان جن نے تفصیل سے بتایا کہ یہ شہر کس طرح اپنی گہری ثقافتی ورثے کو مجموعی شہری ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرتا ہے اور یہ ظاہر کیا کہ ورثہ شہری بہتری کے لئے ایک بنیادی اثاثہ ہو سکتا ہے۔
