بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو جلد از جلد درست کرے، تجارتی مذاکرات میں خلوص کا مظاہرہ کرے اور چین کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے درمیانی راستہ اپنائے۔
وزارت کے ترجمان نے یہ بیان امریکہ کے اس دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا کہ چین نے اپنی حالیہ نایاب ارضیاتی دھاتوں کی برآمدات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کے لئے تجویز کردہ فون کال موخر کر دی ہے اور امریکہ کی یہ تجویز کہ فریقین کو صورتحال کو مستحکم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے متعلقہ برآمدی کنٹرول اقدامات کے اعلان سے پہلے ہی دو طرفہ برآمدی کنٹرول مکالمے کے طریقہ کار کے تحت امریکہ کو مطلع کر دیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مشاورت کے لائحہ عمل کے تحت رابطہ جاری ہے اور حال ہی میں پیر کے دن ورکنگ سطح کی بات چیت بھی ہوئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ ایک طرف بات چیت کا خواہاں ہو اور دوسری طرف نئے پابندی والے اقدامات کی دھمکیاں دے، یہ چین کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کا درست طریقہ نہیں ہے۔
