بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومLatestچائنہ پویلین نے اوساکا ایکسپو میں 6 ماہ کی نمائش کامیابی سے...

چائنہ پویلین نے اوساکا ایکسپو میں 6 ماہ کی نمائش کامیابی سے مکمل کرلی

اوساکا(شِنہوا)اوساکا ایکسپو 2025 میں قائم چائنہ پویلین کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس سے اس کے 6 ماہ پر محیط نمائش کے سفر کا کامیاب اختتام ہوا۔

یہ تقریب پویلین کے کثیر المقاصد ہال میں منعقد ہوئی جس میں جاپان اور چین کے سیاسی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں اور نمائش سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے نمائش کے ڈیزائن، ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کے میدان میں اس کی کامیابیوں کو سراہا۔

کانسائی اکنامک فیڈریشن جاپان کے چیئرمین مسایوشی ماتسوموتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائنہ پویلین نے چین کی بھرپور تاریخ، ثقافت اور تکنیکی کامیابیوں کو عمدگی سے پیش کیا جس سے جاپان اور چین کے درمیان تبادلے کو گہرائی ملی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک نمائش کے "ماحول دوست مستقبل کے معاشرے” کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

چائنہ پویلین کی کمشنر جنرل اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے نائب چیئرمین لی چھنگ شوانگ نے کہا کہ چائنہ پویلین نے اپنے طور پر تعمیر کردہ بڑے پویلینز میں "نمائش کے بہترین ڈیزائن” کا گولڈ ایوارڈ حاصل کیا جو کہ بیورو انٹرنیشنل دیز ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) کی جانب سے دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے بیرون ملک ہونے والی کسی جامع عالمی نمائش میں گولڈ ایوارڈ جیتا ہے۔

لی نے کہا کہ چائنہ پویلین چین کی ایک متحرک اور دلکش شناخت بن گیا ہے جو چینی کہانیاں سناتا ہے اور چینی آواز دنیا تک پہنچاتا ہے۔

نمائش میں چائنہ پویلین پر روزانہ 10 ہزار کی اوسط سے تقریباً 20 لاکھ حاضرین آئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!