بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومLatestآئین کے تحت استعفی منظور ہوگا اور نئے وزیراعلی سے حلف بھی...

آئین کے تحت استعفی منظور ہوگا اور نئے وزیراعلی سے حلف بھی لیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت استعفی منظور ہوگا اور نئے وزیراعلی سے حلف بھی لیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفی وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفی اصلی ہے کہ نہیں۔

گورنر کے پی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلی کی حلف برداری کے معاملے پر اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔

جس میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلی کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلی کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پھر یہ بھی چیک کرنا ہوتا ہے کہ استعفی کسی دبا وکے تحت تو نہیں دیا گیا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ جمہوریت کے یئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کے لیے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!