پیر, اکتوبر 13, 2025
ہومChinaچینی صدر کا خواتین کے عالمی مقصد کی حمایت کے اقدامات کا...

چینی صدر کا خواتین کے عالمی مقصد کی حمایت کے اقدامات کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں خواتین کے عالمی مقصد کی حمایت کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

بیجنگ میں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں چین اقوام متحدہ کے خواتین کے ادارے یو این ویمن کو مزید ایک  کروڑ امریکی ڈالر کا عطیہ دے گا۔

شی نے کہا کہ اسی دوران چین عالمی ترقی اور جنوب-جنوب تعاون فنڈ سے 10 کروڑ ڈالر مختص کرے گا تاکہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر خواتین اور بچیوں کی ترقی سے متعلق منصوبوں پر تعاون کیا جا سکے۔

شی نے کہا کہ چین خواتین اور بچیوں کے لئے ایک ہزار "چھوٹے اور خوبصورت” روزگار و بہبود کے منصوبوں کی حمایت کرے گا اور 50 ہزار خواتین کو تبادلے اور تربیتی پروگراموں کے لئے چین مدعو کرے گا۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین ایک مرکز قائم کرے گا جو عالمی سطح پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی استعداد بڑھانے کے لئے وقف ہوگا جس کے ذریعے متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر نمایاں خواتین پیشہ ور افراد کو تیار کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!