اتوار, اکتوبر 12, 2025
ہومLatestچین نے سمندر سے گریویٹی-1 راکٹ کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا

چین نے سمندر سے گریویٹی-1 راکٹ کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا

ہائی یانگ، شان ڈونگ(شِنہوا)چین نے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر ہائی یانگ کے قریب سمندر سے گریویٹی-1 کیریئر راکٹ خلا میں روانہ کردیا۔

راکٹ نے ہفتے کی صبح 10 بج کر 20 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور تین سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مداروں میں کامیابی سے داخل کیا۔ یہ ساحلی مشن تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

گریویٹی-1  کیریئر راکٹ میں ایک وائیڈ فیلڈ سیٹلائٹ اور دو تجربی سیٹلائٹس شامل تھیں۔

راکٹ کے چیف ڈیزائنر اور کمانڈر شو گو گوانگ کے مطابق گریویٹی-1 کیریئر راکٹ میں زمین کے نچلے مدار میں 6.5 ٹن تک سامان لے جانے کی صلاحیت ہے جبکہ یہ راکٹ 500 کلومیٹر بلندی پر سورج کے ساتھ ہم آہنگ مدار میں 4.2 ٹن وزنی سیٹلائٹ پہنچانے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

گریویٹی سیریز کے کیریئر راکٹس، جو چین کی نجی خلائی کمپنی اورین سپیس نے خود تیار کئے ہیں، درمیانے سے بھاری وزن اٹھانے والے معیاری راکٹس کا ایک سلسلہ ہے، جنہیں خاص طور پر مختلف اقسام کے سیٹلائٹس کے بڑے پیمانے پر نیٹ ورک کی تعمیر اور اس کی تکمیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!