غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے غزہ میں داخل ہو گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق سرحدی گزرگاہیں کھلنے کے بعد درجنوں امدادی ٹرک خوراک، ادویات اور ایندھن لے کر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، معاہدے کے تحت روزانہ سینکڑوں ٹرکوں کے داخل ہونے کی توقع ہے۔