ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
ہومChinaچین امریکی جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس عائد کرے گا

چین امریکی جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس عائد کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین 14 اکتوبر سے امریکی اداروں، تنظیموں اور افراد کی ملکیت یا زیر انتظام بحری جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس عائد کرے گا۔

یہ اعلان امریکی حکومت کی جانب سے چینی بحری جہازوں پر اضافی بندرگاہی فیس عائد کرنے کے فیصلے کے جواب میں سامنے آیا ہے جو ایک سیکشن 301 کی تحقیقات کے بعد کیا گیا اور آئندہ منگل سے نافذ العمل ہوگا۔

وزارت نے کہا کہ خصوصی بندرگاہی فیسوں کا اطلاق ان جہازوں پر بھی ہوگا جو ان اداروں کی ملکیت یا زیر انتظام ہوں جن میں امریکی ادارے، تنظیمیں یا افراد براہ راست یا بالواسطہ طور پر 25 فیصد یا اس سے زیادہ حصہ رکھتے ہوں اور تمام امریکی پرچم بردار اور امریکہ میں تیار کردہ جہازوں پر بھی یہ فیس لاگو ہوگی۔

چینی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے والے اہل امریکی جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس مرحلہ وار بڑھائی جائے گی جو ابتدائی طور پر 14 اکتوبر سے فی نیٹ ٹن 400 یوآن (تقریباً 56.3 امریکی ڈالر) ہوگی اور اگلے 3 برسوں تک ہر سال 17 اپریل کو اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ اگر کوئی جہاز ایک ہی سفر میں چین کی متعدد بندرگاہوں پر رکے تو یہ خصوصی فیس صرف پہلی بندرگاہ پر ہی لی جائے گی۔ ہر جہاز سے سالانہ زیادہ سے زیادہ 5 سفر کی فیس وصول کی جائے گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تفصیلی اقدامات کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!