گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق جاری بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ ہفتے کو دن ڈھائی بجے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا ہے جس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر عملدر آمد ہوگا۔