ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
ہومChinaچینی پی ایل اے کے بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کمبوڈیا...

چینی پی ایل اے کے بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے

نوم پنہ(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کے جہاز "چھی جی گوانگ” اور "یی مینگ شان” کمبوڈیا کے 4 روزہ خیرسگالی دورے پر جنوب مغربی ساحلی شہر سیہانوک ویلے پہنچ گئے۔

بحریہ کے 83 جہازوں کے بیڑے میں شامل یہ جہاز سمندر میں تربیتی دورے پر تھے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سیہانوک ویلے خودمختار بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب میں 300 سے زائد افراد شریک تھے جن میں کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کے عملے کے اراکین، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندے، اوورسیز چینی باشندے اور کمبوڈیائی حکومت اور فوج کے نمائندے شامل تھے۔

کمبوڈیا کے دورے میں چینی نیول ٹاسک فورس کے کمانڈر سیہانوک ویلے صوبے کے گورنر اور رائل کمبوڈیائی نیوی کے کمانڈر سے ملاقات کریں گے۔ وہ ملاقات کے لئے کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے کا دورہ بھی کریں گے۔

افسران اور جوانوں کے نمائندے مقامی پرائمری سکولوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والی کاروباری کمپنیوں اور اداروں کا دورہ کریں گے جبکہ دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔

جہازوں کے قیام کے دوران "چھی جی گوانگ” اور "یی منگ شان” عوام کے لئے کھلے رہیں گے اور ڈیک پر استقبالیہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!