فیشن ڈیزائنر زین احمد نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر دوبارہ بحال کر تے ہوئے آئمہ بیگ کو دوبارہ فالو کر لیا، زین احمد نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکاونٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت، میں نے پاس ورڈز تبدیل کر دیے ہیں، اب سب کچھ نارمل ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا ہے اور اپنی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں تیزی سے پھیل گئیں۔